جڑواں بچوں کی ایک جوڑی نے پچھلے 23 سالوں سے ہر ایک دن مماثل لباس پہننے کا لطف اٹھایا ہے۔
ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی 69 سالہ روزی کولز اور کیتھی ہیفرنن ایک جیسے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیںیہاں تک کہ ان کے پاجامہ، ہیئر اسٹائل اور زیورات بھی ایک جیسے ہوتے ہیں۔
بہنیں ایک دوسرے کے ساتھ ہی رہتی ہیں اور ہر دن ایک ساتھ گزارتی ہیںبس کی سواری، سیرو تفریح اور خریداری پر جانا وغیر ہ ایک ساتھ کرتی ہیں
وہ ایک ہی انداز کی چوائس کرتی ہیں اور جب وہ دن کے لیے باہر جاتی ہیں تو ایک جیسا لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔یہاں تک کہ ان کے پاجامہ، ہیئر اسٹائل اور زیورات بھی ایک جیسے ہیں۔ ان کے گھر ایک ہی جگہ پر واقع ہیں اور ان کا ڈیزائن ایک جیسا ہے۔ حتیٰ کہ دونوں گھروں کے رنگ بھی ایک جیسے ہیں کمرے ایک جیسے ہیں اور اندرونی ڈیزائن بھی ایک جیسا ہے۔
روزی نے 1974 میں جڑواں بھائیوں اور کیتھی نے 1977 میں شادی کی لیکن بعد میں دونوں اپنے شوہروں سے الگ ہو گئیں۔ دونوں بہنوں کا عزم ہے کہ وہ ساری زندگی ایک ہی لباس اور حلیہ کے ساتھ رہیں گی۔
11 سال تک اس جوڑے نےکاروبار میں ایک ساتھ کام کیا لیکن اب وہ ریٹائر ہو چکی ہیں۔