دبئی میں دس گرام سونے کی قیمت میں 7.5 درہم کی کمی ہوگئی، فی گرام نرخ 239.75 درہم پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 0.75 درہم کی کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 239.75 درہم پر آگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 7.5 درہم کمی سے 2397 درہم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 0.75 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے فی گرام نرخ 222 درہم پر آگئے جبکہ متحدہ عرب امارات میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 7.5 درہم کمی سے 2 ہزار 220 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر جبکہ پاکستان میں 2900 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 2010 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ دو لاکھ 11 ہزار 350 روپے پر آگئے۔