پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے سے ایک بار پھر 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2486 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 198 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی سے 2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کا غیرمعمولی اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ ایک ہزار 990 روپے سے بڑھ کر دو ہزار 10 ڈالر پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی قیمت 2 ہزار 500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔