تیسری فٹنس چیلنج نیشنل چیمپئن شپ 15 سے 18 فروری 2025 کو پشاور میں منعقد ہوئی،چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پولیس سمیت دیگر دس مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔
پاکستان آرمی نے شاندارکارکردگی دکھاتے ہوئے سابقہ ٹائٹل کادفاع کرتےہوئےچیمپئن شپ اپنےنام کیا، پاکستان آرمی نے 16 گولڈ، 6 سلور اور ایک براؤنز میڈل حاصل کیے۔
مین اوروومن ٹیم ایونٹ میں بھی پاکستان آرمی نے گولڈ میڈل جیتا،چیمپئن شپ میں مین سنگل، وومن سنگل، مین ڈبل، وومن ڈبل، مکس ڈبل اور ٹیم ایونٹ شامل تھے۔
کےپی کےٹیم نے تین گولڈ میڈلز کےساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،پولیس نےایک گولڈ میڈل جیت کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی،پاکستان آرمی پولیس اوردیگر ٹیموں کےکھلاڑیوں نےشاندارمہارت اورفٹنس کامظاہرہ کیا،پشاور میں ہونے والی اس چیمپئن شپ کو شائقین نے بے حد سراہا۔