پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اب ڈو اینڈ ڈائی میچز شروع ہو چکے ہیں اور کل سے ہماری وننگ اسٹریک شروع ہوگی۔
بھارت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ میچز میں تینوں شعبوں میں انڈر پرفارم ہوٸے ، اس سے پہلے ہماری ٹیم پر ایسی صورتحال نہیں آئی، ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے لیکن پہلے بھی ایسی جگہ سے کم بیک کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہوگی، بابر کا کھلاڑیوں کو پیغام
نائب کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہم اس صورتحال سے جلد نکلیں گے ، ہمیں اپنی ٹیم پر یقین ہے اور یقین پر معجزے ہوتے ہیں، برے دن آتے ہیں لیکن ایسا نہیں کہ ہم مسلسل برا کھیلیں گے کل سے ہمیں وننگ اسٹریک شروع کرنی ہوگی۔
شاداب خان نے اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جو تنقید ہو رہی ہے صیح ہو رہی ہے ، میں اچھی پرفارمنس نہیں دے رہا، آل راؤنڈر کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کی بولنگ فارم اچھی ہوگی وہ آگے جائے گی، ہماری بولنگ لائن نے اچھی کاکردگی نہیں دکھائی تاہم، امید ہے اگلے میچز میں اچھی بولنگ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ انجری یا بیماری کو شکست کی وجہ قرار نہیں دے سکتے، یہ حقیقیت ہے ہم اچھا نہیں کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں۔شائقین اور سابق کرکٹرز قومی ٹیم کو سپورٹ کریں، پی سی بی کی اپیل
نائب کپتان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ سے ٹیم کھڑی ہوتی ہے، جب آسان کیچز ڈراپ ہوں گے اور آسان باؤنڈری نہیں روکیں گے تو پریشر بن جاتا ہے، ہمیں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا ہوگا، دوسروں کی تنقید پر نہیں ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں اتحاد ہے، سوشل میڈیا زیادہ نہیں دیکھتے اور بہتر یہ ہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔