ترک اور پاک فوج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک تیرہ چراٹ میں اختتام پذیر ہوگئیں،دو ہفتے جاری رہنے والی ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت دی گئی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک تیرہ دس فروری سے چراٹ میں شروع ہوئیں جودوہفتے جاری رہیں،مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے انسداد دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔
اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر الیون کور تھے جبکہ ترک فوج کے بریگیڈیئر جنرل احمت اسک نےبھی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کے دوران فوجی تربیت اورمہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔