کوہاٹ میں پاک فوج کے زیر انتظام ضم شدہ اضلاع کی ٹیموں کے مابین شوٹنگ گالا کی رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شوٹنگ گالامیں ضم شدہ اضلاع سےکل 11 ٹیموں کے 67نشانہ بازوں نےحصہ لیا،گالامیں ایس ایم جی، پستول،بولٹ ایکشن اورسکیٹ شوٹنگ کےمقابلےمنعقد ہوئے،اختتامی تقریب میں خٹک ڈانس،رسہ کشی، ٹینٹ پیگنگ، تیر اندازی اورملی نغموں کے دھنوں نے شائقین کو محظوظ کیا۔
پستول مقابلوں میں جنیداقبال (اورکزئی)،سکیٹ شوٹنگ میں شعیب خان (بنوں)،ایس ایم جی میں حضرت علی (خیبر )اوربولٹ ایکشن میں احمد خان (جنوبی وزیرستان) نےپہلی پوزیشن جبکہ ضلع خیبرکی ٹیم چمپئن قرار پائی۔
جنرل آفیسرکمانڈنگ کوہاٹ میجرجنرل ذوالفقارعلی بھٹی تقریب کےمہمان خصوصی تھے،مہمان خصوصی نےشرکاء کی حوصلہ افزائی کیلےانعامات تقسیم کیے،شرکاء نےپاک فوج کے زیراستعمال ہتھیاروں کےسٹالز میں خصوصی دلچسپی لی۔
شرکاء نےگالا کےانعقاد پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا اورگالا کوشوٹنگ ٹیلنٹ ہنٹ میں اہم سنگِ میل قرار دیا، ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت امن کا قیام ممکن ہو پایا"،"پاک فوج ہمیشہ ملک کے دفاع کے لئے تیار ہےاورپوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
"آج پاک فوج نےایک کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا جس پر ہم بہت مشکور ہیں۔