اسلامی تعاون تنظیم )او آئی سی( کا اجلاس 4 مارچ کو سعودی عرب کی سربراہی میں جدہ میں متوقع ہے جہاں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اس اجلاس میں خصوصی شرکت کرے گا اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنا مؤقف پیش کرے گا۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے قبل 28 فروری کو عرب لیگ کا سربراہی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوگا، جس میں فلسطین کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان اس اجلاس میں بطور مبصر شریک ہوگا اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرے گا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔