چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، دبئی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے میچز عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی میچز دیکھنے کیلئے خصوصی باکس ملا تاہم انہوں نے لینے سے انکار کردیا۔
محسن نقوی نے اسے فروخت کرکے ریونیو پی سی بی کو دینے کا کہہ دیا، وی آئی پی باکس میں 30 نشستیں تھیں جس کی مالیت 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی پی سی بی کو فائدہ پہنچانے کیلئے متحرک ہیں جو فری پاسز دینے سے بھی انکار کرچکے ہیں۔