فلسطین، لبنان اور شام کے لیے چوبیس ویں امدادی کھیپ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ سے روانہ کردی گئی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امداد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے مصر کے لیے روانہ کی گئی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی جانے والی امداد میں موسم سرما کے خیمے، ترپال اور چادروں سمیت دیگر اشیاء جوکہ تقریباً ساٹھ ٹن وزنی شامل تھیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار آٹھ سو اکسٹھ ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکاہے۔ کراچی ایئرپورٹ امدادی سامان کی روانگی کے موقع پرمنسٹری آف فارن افیئر اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام موجود تھے۔