ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں سی پیک کے ریلوے کے میگا منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ سیدال خان نے کہا کہ معدنیات، کوئلے اور زرعی اجناس کی ترسیل میں بہتری سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات نے ملاقات کی۔ سیدال خان نے بلوچستان میں سی پیک کے ریلوے کے میگا منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر بڑے شہروں سے جوڑنے والے ٹریکس کی بحالی ناگزیر ہے، میگا منصوبوں کی تکمیل سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، معدنیات، کوئلے اور زرعی اجناس کی ترسیل میں بہتری سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریلوے سفری سہولیات کی بہتری کیلئے درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔