دبئی میں دس گرام سونے کی قیمت میں یکدم 25 درہم کا اضافہ ہوگیا، فی گرام نرخ 240.50 درہم پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 2.5 درہم کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ 240.50 درہم پر پہنچ گئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کے نرخ 25 درہم اضافے سے 2405 درہم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 2.25 درہم کا اضافہ ہوا، جس سے قیمت فی گرام 222.75 درہم ہوگئی جبکہ متحدہ عرب امارات میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 22.50 درہم اضافے سے 2 ہزار 227 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر جبکہ پاکستان میں 750 روپے کی کمی ہوئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 1990 ڈالر تک پہنچ گیا اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ دو لاکھ 8 ہزار 450 روپے پر آگیا۔