رواں سال کے پہلے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال تک دباو کا شکار رہنے والی آٹو انڈسٹری کا نئے سال میں مثبت آغاز ہوگیا اور جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز مشہود خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکل ، جیپ ، کار اور وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں فروخت 17 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین شرح سود میں کمی کو بڑھتی سیل کی اہم وجہ قرار دے رہے ہیں جبکہ آٹو ایکسپرٹس کے مطابق حکومتی پالیسیوں میں تسلسل رہا تو آٹو انڈسٹری پروان چڑھ سکتی ہے۔
پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 1,300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 85 فیصد بڑھ کر 5,518 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
1,000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ، 1,000 سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 63 فیصد بڑھ کر 5,633 یونٹس رہی۔
ٹرکوں کی فروخت میں 34 فیصد اضافہ جبکہ بسوں میں 61 فیصد کمی دیکھی گئی۔