آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیڑی اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 23.25 سینٹ کا اضافہ جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی 7 سینٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل) کیلئے نئے نرخ 12 ڈالر 90 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے نرخ 12 ڈالر 67 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوں گے۔
یاد رہے کہ جنوری میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کے باعث ہوا، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔