نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز کے میچ میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، کین ولیمسن نے شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی، کونوے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوا، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کین ولیمسن اور کونوے کے درمیان 187 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 50 رنز پر گری جب ول ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کونوے نے 97 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے، ڈیرل مچل 10 اور ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
سابق کپتان کیم ولیمسن کو 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا، انہوں نے 113 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکے اور 13 چوکے لگائے، گلین فلپس 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے 2، ایتھن بوش اور جونیئر ڈالا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سہ فریقی سیریز کا تیسرا میچ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان 12 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا ڈالے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے میتھیو بریٹزکی نے ڈیبیو پر 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔
میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنادیا، وہ ڈیبیو پر 150 رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے بیٹر بن گئے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیسمنڈ ہینز نے ڈیبیو پر 148 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ویان مڈلر 64 اور جیسن اسمتھ 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ٹیمبا باووما 20، کائل ویرین ایک، سنوران متھوسوامی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایتھن بوش 7 اور مہلالی ایم پونگوانا ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم او رورکی نے دو 2، میٹ ہنری اور بریسول نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔