لاہور میں چند روز میں پولیس اہلکاروں کی خواتین سے زیادتی کا دوسرا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
لاہور کے علاقے مناواں میں باوردی پولیس اہلکار پر گداگر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی، اہلکار نے زیادتی سے روکنے پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
پولیس نے تھانہ شفیق آباد میں تعینات پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔۔حکام کا کہنا ہےکہ تفتیش جاری ہے،زیادتی ثابت ہوئی تو مزید قانونی کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل رائیونڈ روڈ میں بھی دوپولیس اہلکاروں نے ساتھیوں سمیت خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،،واقعہ کے تین ملزم گرفتار ایک تاحال فرار ہے۔