وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی اور مشکوک دستاویزات پر بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، شمالی قبرص جانے والے عبداللہ کے پاسپورٹ پر ماضی میں کسی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ملزم کو ایجنٹ نے1400 ڈالر اور 60ہزار روپے کےعوض جعلی ویزے اور دستاویزات دیے۔
دوسری کاروائی میں گنی بیساؤ جانے والے غیر ملکی مسافر کے پاسپورٹ پر سلیکس اسکرین فیچر غائب تھا، پاسپورٹ پر ہولوگرام سمیت دیگر اہم خصوصیات بھی موجود نہیں تھیں۔ ملزمان کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔





















