سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ چیمپئمنز ٹرافی کی تیاری کے حوالے سے یہ سیریز انتہائی اہم ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد آج پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سیریز چیمپئنز ٹرافی کی تیاری سے متعلق انتہائی اہم ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے ساتھ بابر اعظم اوپننگ کریں گے، اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے۔