وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 25 لاکھ روپے ادا کرکے یورپ جانے کے خواہشمند سینیگال سے وطن واپس پہنچنے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ سے تحویل میں لے لیا۔
سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچنے والا عثمان عمر گزشتہ سال لاہور ایئرپورٹ سے ویزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ مسافر سے انسانی اسمگلرز کے نیٹ ورک بارے پوچھ گچھ جاری ہے۔
مسافر کو چوہدری تیمور نامی انسانی اسمگلر نے بائی ایئر اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، مسافر کو سینیگال میں 4 ماہ تک سیف ہاؤسسز میں دیگر 13 پاکستانیوں کے ساتھ رکھا گیا۔
سینیگال پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ ضبط کرکے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش پر مسافر نے انکار کیا، مسافر نے بعد ازاں وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔





















