بین الاقوامی مارکیٹ میں مثبت رجحان کے درمیان پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت میں 750 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے،فی تولہ سونے کے دام 2لاکھ8 ہزار 450 روپے پرآ گئے ہیں۔
10گرام سونے کی قیمت 643روپے کی کمی سے 1 لاکھ78 ہزار712روپے ہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1990ڈالر پر آ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 400 روپے کی کمی دیکھی گئی۔