ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن گیس کنٹینر دھماکے میں زخمی ہونے والے نشتر برن یونٹ میں زیرعلاج مزید پانچ زخمی جان کی بازی ہارگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی۔
ملتان کے علاقے نشتر برن یونٹ سنٹر جانبحق ہونے والوں میں 50 سالہ خادم جس کا 68 فیصد جسم جھلسا ہوا تھا، 35سالہ زیر علاج اعظم کاجسم 32 فیصد، 35 سالہ ذوالفقار کا 90 فیصد جسم جھلسا ہوا تھا، 28 سالہ راشد اور 40 سالہ شہناز گزشتہ روز گیس کنٹینر دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج پانچ زخمی اپنےزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور اب گیس کنٹینر دھماکے میں جابحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
برن یونٹ حکام کے مطابق اس وقت گیس کینٹنر واقعہ میں زخمی ہونے والے 23 مریض برن یونٹ میں زیرعلاج ہیں جبکہ دوسری جانب جائے حادثہ والی جگہ کو اوگرا اور ریسکیو ٹیموں نے کلیئر کر دیا ہے، حادثہ میں منہدم ہونے والے گھروں کے مکین اپنے رشتے داروں کے گھر قیام پذیر ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں چند روز قبل ایک گیس کینٹینر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں اور درجنوں افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 تھی تاہم زخمیوں میں سے مزید پانچ افراد کے دم توڑنے کے بعد یہ تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ اوگرا اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے حادثہ کی تحقیقات مکمل کر کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان عارضی طور پر اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہیں۔