عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو پیر کی شب سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شیخ رشید سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل
ڈاکٹرز کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ کی ای سی جی کی گئی اور انہیں نگرانی میں رکھا گیا۔
منگل کو، ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو آرام کرنے اور ادویات کے استعمال کی ہدایت کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔