پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما حسن مرتضیٰ کا نگران حکومت کےفیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو لاڈلا پلس بننے کی مبارکباد۔
حسن مرتضیٰ نے نگران حکومت کےفیصلے پر سوال کیا کہ پنجاب کی جیلوں میں پڑے اورکتنے مجرموں کی سزا پنجاب کی نگران کابینہ نے معطل کی؟انوکھا لاڈلا کھیلن کو چاند مانگے گا تو کیا نگران حکومت اُسے چاند لا کر دے گی؟نگران حکومت کو باقی قیدیوں کی سزا بھی معطل کر دینی چاہیے انکا حق زیادہ ہے۔
حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا پنجاب کی نگران حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنا بھونڈا طریقہ ہے،اگر ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں توعدالتوں کو تالے کیوں نہیں لگا دئیے جاتے ؟نگران حکومت ہروہ کام کررہی ہےجواسے نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا نگران حکومت مجرموں کو ریلیف دینے نہیں بلکہ الیکشن کروانے آئی تھی،نواز شریف کی سزا معطلی کی منظوری دینا نگران پنجاب کابینہ کا کام نہیں،الیکشن کمیشن نگران حکومت کی اس جانبداری کا نوٹس لے۔