موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا۔ غذائی اشیاء کی ایکسپورٹ 19 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 28 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں چاول، پھل سبزیوں ، گوشت، مصالحہ جات ، اور چینی کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خام کپاس، سوتی دھاگے، سرجیکل آلات اور کیمیکلز کی برآمدات بھی بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پلاسٹک مصنوعات، ٹرانسپورٹ کے سامان، جیولری اور سیمنٹ کی برآمد بھی بڑھ گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر مجموعی برآمدات کا حجم چھ اعشاریہ چھ تین فیصد کمی سے چھ ارب 91 کروڑ ڈالر رہیں۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران برآمدات چار اعشاریہ چھ پانچ فیصد اضافے سے دو ارب 47 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔