آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں بڑی کامیابی مل گئی۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع لکی مروت کے بیٹانی2 کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا، اس کامیابی سے ملک کے توانائی کے شعبے کومزید تقویت ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق بیٹانی2 کنویں سے 610بیرل یومیہ تیل جبکہ 85لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ گیس کی اس پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔