وزیراعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ دوطرفہ اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نیا سال دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سالِ نو کی مبارکباد دیتے ہوئے چین کی قیادت عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نیا سال دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرے گا اور عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔