مشرق وسطی کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں 2 ہفتوں کے دوران 160 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 24 قیراط فی گرام سونے کی قیمت239.25 درہم پر ٹریڈ کررہے ہیں،گزشتہ روز239.0 درہم پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح22 قیراط سونے کے نرخ221.5 درہم،21 قیراط کی قیمت214.5 جبکہ 18 قیراط کی قیمت 184.0 ریکارڈ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 0.13 فیصد اضافے کیساتھ 1ہزار 976.27 ڈالرفی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔