کراچی میں ایف آئی اے نے تین مختلف کارروائیوں میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔
کراچی کےعلاقے نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پرچھاپہ مارکر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ملزم سے تینتیس ہزار امریکی ، نوسو آسٹریلین اور آٹھ سو کینیڈین ڈالر برآمد ہوئے ۔ ٹریول ایجنسی سے بارہ ہزارسے زائد سعودی ریال،اٹھاون ہزار سے زائد عراقی کرنسی اور چھ لاکھ چودہ ہزار سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے ۔
بہادر آباد بھی اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خبیب،مزمل اور فریدہ نامی خاتون کو گرفتار کرکے پچیس سو یورو اور پانچ لاکھ روپے برآمد کرلئے ۔ ملزمان سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی ملا ۔ دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے آئی آئی چندریگرروڈ پرچھاپہ مارکرغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث شرجیل عباسی نامی ملزم کو گرفتارکر کے چالیس ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے۔ ملزم سے موبائل فون اور دیگر کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی ملا۔