امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے طیارہ حادثے پر امریکی ہی نہیں بلکہ دیگر اقوام بھی سوگ میں ہیں۔
یاد رہے کہ ایک امریکی مسافر طیارہ بدھ کی رات ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا جس میں عملے کے ارکان سمیت 60 مسافر سوار تھے۔
حادثے کے بعد ریگن ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا۔
حادثے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ حادثہ ایک بڑا سانحہ ہے ، رات بھر ریسکیوآپریشن جاری رہا اور تمام اداروں نے ریسکیوآپریشن میں بھرپور کردار ادا کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، یہ فضائی حادثہ ایک بڑا المیہ ہے اور امریکی قوم غم میں ہے۔
امریکی صدر نے بتایا گیا کہ روس سے تعلق رکھنے والے انتہائی باصلاحیت افراد بھی طیارے میں سوار تھے جبکہ حادثہ پر امریکی ہی نہیں بلکہ دیگر اقوام بھی سوگ میں ہیں ،امریکی خاتون اول اور مجھ سمیت کروڑوں ا مریکی اس واقعہ پر دل گرفتہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لواحقین کے آنسوخشک کرنے کے لیے اپنا بھرپورکردارادا کریں گے۔