ملک بھر میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور 31 جنوری بروز جمعہ ( کل ) کو یکم تاریخ ہوگی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ 13 فروری کو شب برآت ہوگی۔
مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں ترکیہ کے قونصل جنرل نے خصوصی شرکت کی جبکہ کمیٹی کے اجلاس میں غزہ کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔