سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے پیش نظر پولیس نے انہیں خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف کی سیکیورٹی اسکواڈ میں 3 اسپیشل پولیس وینز بھی شامل کردی گئیں، اے ٹی ایس اہلکاروں کا خصوصی دستہ بھی نواز شریف کے ساتھ تعینات کردیا گیا۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 500 اہلکار،ہائیکورٹ میں 300 اہلکار تعینات کردیا گیا جبکہ پولیس نے ہائی کورٹ جانے والے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف کو پہلے ہی سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی دی جا چکی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے نوازشریف کوبلیو بک کے مطابق سابق وزیراعظم کی سیکورٹی فراہم کی گئی۔ نواز شریف کوسکیورٹی کی دو گاڑیاں، رہائشگاہ پر پولیس گارڈ تعینات کردی گئی ہے۔