خیبر پختون خوا احتساب کمیشن کے سربراہ قاضی انور نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے، وزارتوں سے متعلق شکایات آئی تھیں،ہم نے نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ شکایات کی تحقیقات ہو رہی ہیں،کچھ وزیروں کو بلایا تھا، وزیروں کو کہا آپ کی وزارتوں میں یہ غلطیاں ہوئی ہیں، محکمہ صحت اور دیگر اداروں میں کرپشن کی تحقیقات کریں گے، یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی، گندم خریداری اور یوکرین کی گندم کیوں آئی،اس کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں، جس طریقے سے گندم کی خریداری ہوئی وہ بھی مشکوک ہے، اگلے ہفتے گندم اسکینڈل پر اجلاس بلا لیا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا ہے جو وزیر کرپٹ ہو اس کو ہٹا دیں۔