کرنسی مارکیٹس میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کم ہوئی اور قیمت 280 روپے 82 پیسے پر آگئی۔