سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج (بدھ کو) ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
سعودی ایوان شاہی نے منگل کو شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز کے انتقال کی خبر جاری کی، ان کی عمر 75 برس تھی اور وہ سعودی شاہ فہد کے بیٹے تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے اعلامیہ میں بتایا تھا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز کی نماز جنازہ بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز شاہ فہد کے دوسرے بیٹے تھے، جو 1950ء میں ریاض میں پیدا ہوئے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز اور ان کے بھائیوں سے ان کے والد شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سکول کی تعلیم کیپیٹل ماڈل انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کی، یونیورٹسی آف کیلیفورنیا سانتا باربرا سے معامشیات اور سیاسیات میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔
1985 میں انہیں الشرقیہ ریجن کا گورنر مقرر کیا، وہ 2013 تک گورنر رہے۔
1999 میں انہوں نے پرنس محمد بن فہد فاونڈیشن برائے انسانی ترقی قائم کی اور مختلف منصوبوں کا آغاز کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن فیصل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔