آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 3 سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 7263 ڈالر کا ہو گیا۔