امریکا کو آواز کی رفتار سے تیز کمرشل طیارے کی تیاری میں اہم کامیابی مل گئی۔
بوم سپر سونک طیارے نےآزمائشی پرواز کے دوران آوازکی رفتار سےدس فیصد زیادہ رفتار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، بی ایکس ون نامی طیارہ مستقبل میں بننے والےکمرشل طیارے کا پروٹو ٹائپ ہے۔
مارچ 2024 میں پہلی بارفضا میں بلند ہونے کے بعد بی ایکس ون اب تک بارہ کامیاب پروازیں کر چکا ہے، اس دوران طیارہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بارہ منٹ تک سپر سانک رفتار سے پرواز کرتا رہا، برطانیہ اور فرانس کے اشتراک سے تیارکیا گیا۔
سپر سانک مسافر طیارہ کونکورڈ آخری بار اکتوبر دو ہزار تین میں آواز کی رفتار سے تیز فضائی سفر کیا تھا جس کے بعد اسے گراؤںد کیا گیا۔