تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر خان نے قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانی امور کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے جنید اکبر خان نے قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانی امور کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے یہ فیصلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کے بعد کیا کیونکہ قواعد کے مطابق کوئی بھی رکن قومی اسمبلی ایک وقت میں دو کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کر سکتا۔ جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا ہے۔





















