عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2700 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ہوگئے ہیں۔
دس گرام سونا 2315 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 26 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 ہزار 741 ڈالر ہوگئے۔