عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 89 ہزار ایک سو روپے ہوگئے ہیں۔
دس گرام سونا 257 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 ہزار 767 ڈالر ہوگئے۔