پنجاب میں گزشتہ 5 سال کے دوران پولیس مقابلوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران سب سے زیادہ مبینہ پولیس مقابلے گزشتہ سال 2024 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوئے۔
ایک ہزار 124 پولیس مقابلوں میں 566 ڈاکوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا جبکہ 743 افراد زخمی بھی ہوئے۔
نگران دور حکومت میں 2023 کے دوران 842 مقابلے ہوئے جن میں 406 ڈاکو ہلاک ہوئے۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ڈیڑھ سال کے دوران 988 پولیس مقابلوں میں 552 ڈاکو ہلاک ہوئے۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ جارہانہ پالیسی اپنانے سے سنگین جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔