لاہور میں اغواء برائے تاوان کی واردات رپورٹ ہوگئی،پینسٹھ سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔
پولیس کے مطابق پینسٹھ سالہ صالح نامی معمر شخص کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا،واردات کا مقدمہ مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں درج کیا گیا،نامعلوم اغواء کاروں نے سعودی عرب سے پاکستان منتقل ہونے والےمغوی کے ورثاء سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاوان کے لیے آنے والی موبائل فون کالز اورکلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے تفتیش جاری ہے،جلد مغوی کو بازیاب کروالیا جائے گا۔