سوڈان میں اسپتال پر مسلح افراد نے اسپتال پر حملہ کرکے 70 افراد کو قتل کردیا۔
سوڈان کے شہر الفاشر میں اسپتال پر حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ سعودی میٹرنل اسپتال پر کیا گیا جس کا الزام باغی گروہ آر ایس ایف کے جنگجوؤں پر لگایا جارہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ الفاشر شہر کا واحد فعال طبی مرکز ہے، جسے مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اسپتال پر حملے کی پُرزور مذمت اور اسے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
سوڈانی فوج نے باغیوں کو الفاشر شہر سے نکالنے اور اہم آئل ریفائنری کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔