خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی تھانہ چھوٹا لاہور کے حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس گاڑی میں موجود ملزمان 3 ملزمان جاں بحق ہوگئے۔
عدالت سے واپسی پر نامعلوم ملزمان نے پولیس گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیس گاڑی میں موجود تین ملزمان جانبحق جبکہ ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تالاش شروع کر دی۔





















