پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات منعقد کروانے کا کیس نمٹادیا۔ الیکشن کمیشن کو 60 روز میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے6صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق مخصوص نشستوں سے حلف نہ لینے پر الیکشن کمیشن نے صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا مخصوص نشستوں کا کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، اسپیشل سیکریٹری کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آنے تک صوبے میں سینیٹ الیکشن نہیں ہوسکتے۔ پشاورہائی کورٹ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔