سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بہت پہلے بتادیا تھا یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا ہے۔ کہا تھا مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔
سماء سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام قانون سازی میں آن بورڈرہی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔
قبل ازیں سماء کے معروف پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، چھبیس نومبر اور نومئی واقعات پر کمیشن نہیں بنے گا، پہلے دن سے کہ رہ اہے مذاکرات رک جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات ختم کئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مختلف سیاسی معاملات پر ہونے والے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے کمیشن کا اعلان نہ ہونے پر مذاکرات ختم کئے، پی ٹی آئی کی مذاکرات کی خواہش تھی، حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات ختم کئے۔
ان کا کہنا ہے کہ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔





















