انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے عمرایوب، شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے حساس ادارے کے دفتر اور تھانہ غلام محمد آباد حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
گزشتہ روز چار رہنماؤں کے پولیس وین نذرآتش کرنے کے مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، نومئی کے چوتھے مقدمہ میں چاروں کی حاضری استثنیٰ کی درخواست عدالت کی جانب سے زیرالتواء ہے۔