موٹروے پر فتح جنگ کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑا گیاہے ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ٹرک میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ موجود ہے ۔
موٹر وے پولیس حکام کے مطابق فتح جنگ کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرے ٹرک کیخلاف کاروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے موٹر وے پولیس نے کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا ضروری کاروائی کے بعد کسٹم حکام نے ٹرک کو کسٹم ویئر ہاؤس اسلام اباد منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کی جانب سے فراہم کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک سے برآمد ہونے والے نان کسٹم پیڈ سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ کی تعداد اور مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے راولپنڈی کی طرف جا رہا تھامزید تحقیقات جاری ہے۔