پنجاب حکومت نےپولیس ملازمین کیلئے شہدا پیکچ متعارف کروایا ہےجس میں فرض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالےگیارہ پولیس شہدا کیلئے گرانٹ اور گھردینے کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ میں وزیرقانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت منعقدہ ہوا ہے اجلاس میں شہید اے ایس آئی نذیر احمد، اے ایس آئی محمد نواز، ارشد، ضیاء اختر، حمد خلیل عابد علی، محمد احسان، مبشر بلال، محمد سہیل اور سید طاہر رضا کیلئے شہداء پیکج ٹو کے تحت گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے پیکچ ٹوکےشہید کانسٹیبل کی فیملی کو 40 لاکھ، گھر کیلئے 1 کروڑ 89 لاکھ روپے ملیں گے، شہید اے ایس آئی کی فیملی کو 50 لاکھ، گھر کیلئے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ شہید انسپکٹر کی فیملی کو 60 لاکھ، گھر کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ملیں گے۔
وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امن دشمنوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا رہے ہیں ۔