وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات ختم کرنےکی بات بیرسٹرگوہرنےکی ہے اگر اپوزیشن سول نافرمانی تحریک لائی توہماری حکمت عملی پہلےسےطےہے۔
اسلام آبادمیں وزیر برائے دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے سماء سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کےایکس پیغام کاجواب دیا۔
وزیر برائے دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شکریہ کہ بیرسٹر گوہرنے ہمیں ٹویٹرپریاد کیا،مذاکرات ختم کرنےکی بات بیرسٹرگوہرنےکی ہے، میں نےنہیں کی، بیرسٹر گوہرتوخودکہہ رہے ہیں کہ کمیشن نہ بناتومذاکرات نہیں ہوں گے،میں نے یہ نہیں کہاجس طرح وہ کہہ رہے تھے، اب انہوں نےکہہ دیا کہ سیاسی بات نہیں ہوئی تھی، اجلاس کےبعدبیرسٹرگوہرخود پہلےکچھ بات کررہےتھےبعد میں کچھ اور بات کرتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سول نافرمانی تحریک لائی توہماری حکمت عملی پہلےسے طے ہے پہلے بھی سول نافرمانی پر کسی نے رقم نہیں روکی،بیرون ملک بیٹھے لوگوں نے اپنے گھروں میں پیسے بھجوانے ہیں،سول نافرمانی بھی دیکھ لی،3 حملےبھی انہوں نے کر لئے ہیں اب کیا چاہتے ہیں کہ ہم منتوں پرآجائیں ،یہ بتائیں کہ جوڈیشل کمیشن نےاب کیا فیصلہ کرنا ہے۔
لیگی رہنماء خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہےتوپھراس میں ماضی کی چیزیں بھی شامل کریں، 35پنکچرکی بات شامل کریں،دھرنے بھی،9 مئی سمیت سارے خلفشار رکھیں، 9مئی میں تو لوگوں کی نشاندہی ہوچکی کیسزچل رہے ہیں، بہت سارے لوگوں کو سزائیں بھی مل گئی ہیں، ساری رات ان کے یوٹیوبریہ کہہ کرنوٹ چھاپ رہےکہ صبح اعلان ہوگا، جب لوگوں کو نوٹ چھاپنےکی عادت پڑجائے تو جھوٹی خبریں دیتے رہتے ہیں۔