نارووال میں تین نوجوانوں نے 15 سالہ گونگی بہری لڑکی کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق نارووال کے محلہ صدیق پورہ میں 3 نوجوانوں نے گونگی بہری لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو سالگرہ کی تقریب سے اغواء کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے، ون فائیو کی کال پر پولیس نے لڑکی کو تشوشناک حالت میں ریسکیو کیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو میڈیکولیگل کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا، مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔